کنڑافلموں کے اداکار کی انسان دوستی، مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ، چار افراد کی بینائی بحال

قومی آواز
شوبز نیو ز، 3نومبر،2021
کنڑافلم انڈسٹری کے مشہور اداکار پنت راج جن کا 29 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا کی وجہ سے آج چار نابینا افراد دنیا دیکھنے کے قابل ہو گئے ہیں کیونکہ انہوں نے مرنے سے قبل اپنی آنکھیں ضرورتمندوں کو عطیہ کر دی تھی جو ان کے مرنے کے بعد چار مختلف افراد کو لگائی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک آنکھ کے دو ٹکڑے کر کے دو مختلف افراد کے لگایا گیا اس طرح چار افراد دنیا دیکھنے کے قابل ہو گئے۔ آنجہانی پنت راج کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں