کنگ اسٹریٹ کے بار اور ریسٹورنٹس تا حکم ثانی بند کرنے کی ہدایت، محکمہ صحت ٹورنٹو

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز26،ستمبر، 2020،
محکمہ صحت ٹورنٹو نے اعلان کیا ہے کہ کنگ اسٹریٹ پر واقع بار اور ریسٹورنٹس فوری طور پر بند کر دئیے جائیں۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بار اور ریسٹورنٹس کی جانب سے طے کردہ قوانین اور ضابطوں کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے اٹھا یا جا رہا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ محکمے کے مطابق حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافے کی اطلاع ہے جس کے بعد کسی کو بھی اس سلسلے میں بے احتیاطی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں