کوارتھا لیک کے قریب پولیس مقابلہ، ایک سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی، پولیس زرائع

قومی آواز :کوارتھا لیک،
کینیڈین نیوز، 27نومبر، 2020،
پولیس زرائع کے مطابق جمعرات کی صبح کوارتھا لیک کے قریب ایک پولیس مقابلے میں ایک سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے پک اپ کا پیچھا کیا لیکن اس دوران فائرنگ شروع ہو گئی اور پولیس کار پک اپ سے ٹکرا گئی ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جس کے نتیجے میں ایک پولیس آفیسر سمیت ایک سال کا ایک بچہ اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو لے کر فرار ہو رہا تھا ۔ اس بارے میں مزید جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں