قومی آواز ۔ ٹورنٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق کوبورگ اسپتال میں دو مختلف جگہوں پر فائرنگ سے ایک معمر جوڑا ہلاک ہو گیا ۔ مر و اور خاتون دونوں کی عمریں ستر سال سے زائد بتائی جاتی ہیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے جیسن گینارو کے مطابق اونٹاریو کی پروونشل پولیس بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے مگر ابھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی ۔ پولیس کے مطابق ستر سالہ مرد اور چھیتر سالہ خاتون کو نا معلوم بیماری کی وجہ سے جمعہ کی رات استپال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس کے چند گھنٹو ں بعد ہی دونوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ اسپتال کی سی ای او لنڈا ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے علاوہ سب خیریت ہے اور تمام مریض اور اسپتال کا عملہ بخیریت ہے اور اسپتال میں سب کام معمول کے مطابق ہو رہا ہے۔ پولیس اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے کہ آخر اس معمر جوڑے سے کسی کو کیا دشمنی ہو سکتی ہے کہ جس کی بناءپر ان کو اسپتال میں گھس کر گولی ماری گئی ہے۔
28, اکتوبر ، 2017