کورونا ویکسین کی فراہمی اور ڈسٹری بیوشن پر سیاست نہ کی جائے ، پریمر ڈگ فورڈ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،16اپریل ، 2021
اونٹاریو کے پریمر ڈگ فورڈ نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا ویکسین کی سپلائی اور ڈسٹری بیوشن پر کسی قسم کی سیاست نہ کی جائے ۔ انہوںنے یہ بات این ڈی پی رہنما اینڈریا ہورواتھ کے اس بیان کے جواب میں کہی۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ویکسین کی ڈسٹری بیوشن درست طریقے سے نہیں ہو رہی اور اس میں خامیاں ہیں۔ ڈگ فورڈ نے اس بارے میںآنے والے اپوزیشن کے کمنٹ کو غیر زمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ویکسین کی سپلائی اور ڈسٹری بیوشن ٹھیک طرح سے ہو رہی ہے شہری اس بارے میں اطمینان رکھیں۔


متعلقہ خبریں