کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اونٹاریو پہنچ گئی، اب ہر شہری محفوظ ہو گا، ڈگ فورڈ

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،14،دسمبر، 2020،
کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ بالاٰخر اونٹاریو پہنچ گئی۔ پریمر ڈگ فورڈ نے بذات خود جان منرو ہملٹن ائیر پورٹ پر پہنچ کر کھیپ وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے بالکل تیار ہے اور اب ہر شخص کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ مہینوں کے انتظار کے بعد اب یہ دن آیا ہے کہ لوگوں کی جانوں کو کورونا سے محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دوز فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی ۔


متعلقہ خبریں