کورونا کا جلد ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں، ہمیں کورونا کے ساتھ ہی رہنا سیکھنا ہو گا، ڈبلیو ایچ او

قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز14 مئی ، 2020،
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات مائیکل ریان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا دنیا سے جلد خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ اب ہمیں ہمیشہ کورونا کے ساتھ ہی رہنا سیکھنا ہو گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی ہلاکت خیزی کا مقابلہ کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ دنیا بھر کے انسان آگہی اور احتیاطی تدابیر کے زریعے زندگی گزارنا سیکھ لیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر جلد اور سستی کورونا ویکسین کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر حالات کا معمول پر آنا نا ممکن نظر آتا ہے۔


متعلقہ خبریں