کورونا کی دوسری لہر،پاکستان میں ہائی الرٹ، اسلام آباد کے پانچ سیکٹر سیل

 

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز، 9نومبر، 2020،
پاکستان میں تیزی سے پھیلتی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے پورے ملک میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے پانچ سیکٹر کو سیل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سیل کئے گئے سیکٹرز کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے کر آنے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم کھانے پینے کی اشیاءکی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اسلام آباد میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد اکیس ہزار سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں