کورونا کے باعث وزیر اعظم قرنطینہ میں، جلسے اور اجتماعات معطل،ویکسین دے دی گئی ، ڈاکٹر فیصل

 

قومی آواز :
قومی نیوز،21مارچ ، 2021
وزیر اعظم عمران خان کے ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو کورونا کی تکلیف مالا کنڈ یونیورسٹی کے ایک اجتماع میں شرکت کے دوران ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات محدود کر دیں اور خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ وزیر اعظم کو ویکسین کی ایک ڈوز دے دی گئی ہے تاہم اس کے موثر ہونے میں تین سے چار ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں