کورونا کے حوالے سے امریکہ کی صورتحال خطرناک ہے، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

قومی آواز :
کینیڈین نیوز، 8،دسمبر، 2020،
ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی رسپانس ڈائریکٹر مائیک ریان نے پیر کو بریفنگ کے دوران امریکہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا ایک تہائی امریکہ میں رپورٹ ہو رہا ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کے لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ کیسز اور دو لاکھ 83 ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں


متعلقہ خبریں