کورونا کے لئے اربوں روپے کی امدا د کا ایک پیسہ بھی عوام تک نہیں پہنچا،رپورٹ میں انکشاف

 

قومی آواز ،اسلام آباد،
کینیڈین نیوز 26،اکتوبر، 2020،
کورونا وائرس انسداد کے لئے اندرون اور بیرون ملک سے جمع ہونے والے چار ارب چوراسی کروڑ روپے کے عطیات میں سے ایک پیسہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوا ۔ اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ارکان اسمبلی کو بتایا گیا کہ دنیا بھر سے جمع ہونے والی اس امدا دمیں سے کسی صوبے ، آزاد کشمیر یا گلگت بلتستا ن کو ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا بلکہ یہ تمام کی تمام امداد وفاقی حکومت کے پاس جوں کی توں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں