کورونا کے کاروبار پر تباہ کن اثرات، ایک اور ریٹیلر چین نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا

قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز16 مئی ، 2020،
کاروبار ی اداروں پر کورونا کے تباہ کن اثرات کا سلسلہ جاری ہے اور ایک اور مشہور ریٹیلر چین جے سی پینی نے اپنے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جے سی پینی اب تک دیوالیہ ہونے والی سب سے بڑی ریٹیلر چین ہے جو کورونا کے ہاتھوں شکست کھا گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔یہ ادارہ ایک سو اٹھارہ سالوں سے کاروبار کر رہا تھا لیکن کورونا کے ہاتھوں اب اس قابل نہیں کہ آگے کاروبار کر سکے۔پینی کا صرف مارچ اور اپریل میں سولہ فیصد تک گھاٹا ہو چکا اور اسے مزید روکنا ممکن نہیں۔


متعلقہ خبریں