کولوراڈو کے شہر بولڈر کی مارکیٹ میں دہشتگردی ، پولیس اہلکار سمیت دس ہلاک

قومی آواز :
عالمی نیوز،23مارچ ، 2021
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی ایک سپر مارکیٹ میں دہشت گردی کی واردات ہوئی ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مبینہ طور پر ایک شخص نے اسٹور میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک مشتبہ سفید فام شخص کو گرفتار کر لیا۔اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واقعے کی اطلاع وائٹ ہاﺅس پہنچا دی گئی جہاں اس تمام صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں