کوہلی نےآسٹریلوی کھلاڑیوں سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا

March 28, 2017
قومی آواز ۔ نئی دلی . جیت کا نشہ ایسا چڑھا کہ اسپورٹس مین اسپرٹ ہی ایک طرف رکھ دی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف 4ٹیسٹ میچز کی سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

جیت کا نشہ یا خود پر غرور ،جو بھارتی کپتان کا غصہ اب تک ٹھنڈا نہ ہوا، انہوں نے کھیل کے میدان میں ہونے والی بد مزگی بُھلانے کے بجائے، ساری دوستیاں ہی بُھلادیں ۔

آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز جیتنے کے بعد ان کا مزاج ایسا بدلا کہ ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

پوسٹ میچ کانفرنس میں کوہلی نے کہا کہ اُن کی اب کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی سے دوستی نہیں اور نہ ہی ان پر بھروسہ ہے۔

چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران میدان میں ویرات کوہلی کا رویہ جارحانہ رہا، جس کی وجہ سے کئی بار تلخی پیدا ہوئی، اس دوران انہیں اسپورٹس کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہا گیا۔

بھارت کے اینگری کیپٹن نے اپنے گریبان میں جھانکے بغیر ساری تلخیوں کا ملبہ آسٹریلوی ٹیم پر ہی ڈالا اور یہ بھی بھول گئے کہ کھیل کے میدان میں ہونے والی گرما گرمی تو کھیل کا حصہ ہے، اسپورٹس مین میدان کا جھگڑا میدان میں ہی چھوڑ کر آتا ہے۔