کیریر بنانے کے دوران مجھے مردوں سے زیادہ خواتین نے ہراساں کیا، ملکہ شراوت کا انکشاف

 

 

قومی آواز،

شوبز نیو ز 16ستمبر،2021

 

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ملکہ شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر بنانے کے دوران مردوں سے زیادہ خواتین سے پریشانی اٹھانی پڑی۔ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے بتایاکہ اداکاری کے شوق کی بنا پر وہ اپنے گھر سے بھاگ کر بمبئی آئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

جہاں کیریئر شروع کرنے کے بعد انہیں مردوں سے اتنی پریشانی نہیں ہوئی جتناانہیں خواتین نے ہراساں کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے بھی ان کی منفی رپورٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ابتدائی دور انتہائی مشکل حالات میں گزرا اور انہوں نے اپنا زیور بیچ کر اپنی گزر بسر کی۔


متعلقہ خبریں