کیلز ڈیل میں سوٹ کیس سے خاتون کی لاش برآمد، دو مشتبہ افراد گرفتار،ٹورنٹو پولیس

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 30اگست،2021
ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ کیلز ڈیل کے علاقے سے ایک سوٹ کیس ملا ہے جس کے اندر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اکتالیس سالہ ورشا گجولا کے قتل کے الزام میں پینتیس سالہ اینڈرے باٹلے اور ستاون سالہ کرسٹوفر ڈیلے کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جبکہ ان کی ایک تیسری ساتھی سینتیس سالہ کاریٹا جیکسن کی تلاش جاری ہے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس کسی کو بھی اس قتل کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ہوں وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں