کیلونا میں پانچ افراد کو چاقو گھونپ دیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،29مارچ ، 2021
برٹش کولمبیا کے علاقے کیلونا میں پانچ افراد کو چاقو گھونپ دیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔ علاقے سے ملنے والی ایک اطلاع پر پولیس پارٹی وقوعہ پر پہنچی تو پانچ افراد زخمی پائے گئے پانچوں افراد پر چاقو سے وار کئے گئے تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد مرد ہیں جن میں دو نوجوان اور تین ادھیڑ عمر افراد شامل ہیں۔ وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم پولیس مزید تفصیل بتانے سے گریز کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں