کیلگیری کے مفلوج شخص ڈیوڈ مک کوئین کوپولیس نے ماردیا

قومی آواز ۔کیلگیری:کیلگیری کے مفلوج شخص ڈیوڈ مک کوئین کوپولیس نے ماردیا۔وہ ذہنی اورجسمانی بیماری کا شکار تھا۔ ڈیوڈ مک مک کوئین جسکی عمر53 برس تھی، وہ پولیس کی اندھی گولی کاشکار ہوگیا۔اس وجہ سے لوگ غم وغصے کی کیفیت میں ہیں۔ ان کے فیس بک پیچ پر بہت سے لوگوں نے یادگار پیغامات اپ لوڈ کئے ہیں۔اس بارے میں پولیس کاکہنا ہے کہ یہ گولی ڈیوڈ کے لئے نہیں تھی بلکہ اس کے گھر کے باہر فائرنگ ہورہی تھی، وہ اندھی گولی کاشکار ہوگیا۔اس کے گھر کے باہر حالات بہت خراب تھے اسی وجہ سے فائرنگ کرنی پڑی۔