قومی آواز، کیمبرج پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کیمبرج میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی الیکشن مہم کے دوران دورے کے موقع پر ایک شخص کو وزیر اعظم کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ جسٹن ٹروڈو کے دورے کے دوران کے خلاف ایک مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تو تو میں میں ہوئی۔ اس دوران پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر وزیراعظم کو دھمکیاں دی تھیں تاہم پولیس نے ابھی تک ملزم کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ اس واقعے کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔
کینیڈین نیو ز 13ستمبر،2021