کینیڈا، 2015میں آٹو انڈسٹری نے ریکارڈ قائم کردئے

اوٹاوا: کینیڈا میں2015میں آٹو انڈسٹری نے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ کینیڈ اکی معیشت اگرچہ کساد بازادی اور تنزلی کاشکار ہے لیکن آٹو سیلز میں1.9 ملین ڈالر کااضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ برس کینیڈا کے لئے ریکارڈ بریکنگ ایئر ثابت ہوا ہے۔ نئی گاڑیوں کی فروخت میں2.5 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ برس یہ 1.898 فی صدتھا۔ کینیڈینز نے گذشتہ برس1.2 بلین ڈالر کے ٹرکس خریدے ہیں جو گذشتہ کے مقابلے میں8.8 فی صد زیادہ ہے۔گاڑیوںکی خریداری6.3 فی صد تک رہی۔ اس کی بڑی وجہ گاڑیوں کی کم قیمتیںاور معاوضوں کازیادہ ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تیل کی کم قیمت بھی اہم ہے۔


متعلقہ خبریں