کینیڈا اور برطانیہ کے مابین نیا تجارتی معاہدہ طے پا گیا، جلد توثیق کریں گے، کینیڈا

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،19مارچ ، 2021
وزارت برائے عالمی تجارت کینیڈا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کینیڈا اور برطانیہ کے درمیان ایک نیا تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی رو سے کینیڈا کے تجارتی اداروں کو برطانیہ میں ترجیحی درجہ حاصل ہو گا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔برطانیہ کی سیکریٹری آف اسٹیٹ میری اینگ نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ کینیڈا کی جانب سے نئے تجارتی معاہدے کی تمام شقوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ کینیڈا کے عالمی تجارتی دفتر کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ کینیڈا جلد ہی اس معاہدے کی توثیق کر دے گا۔


متعلقہ خبریں