کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کسی شکل کو قبول نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

 

قومی آواز

کینیڈین نیو ز ، 31جنوری ،2022

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کسی بھی شکل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو مسلمان بھائیوں کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر برقرار رکھنا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کیوبک کی ایک مسجد پر ہونے والے حملے میں جس میں چھ نمازی شہید ہوگئے تھے کی پانچویں برسی پر 29 جنوری کو ملک بھر میں قومی سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندے کی تقرری بھی کی۔


متعلقہ خبریں