کینیڈا میں افراط زر کی شرح میں1.6فی صد اضافہ

قومی آواز ۔ نامہ نگاراوٹاوا: کینیڈامیں افراط زر کی شرح میں1.6 فی صد اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ برس دسمبر میںکھانے کی اشیاءسبزیوںاور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کی شرح بڑھ گئی ہے۔ یہ گذشتہ برس نومبر میں1.4 فی صد جبکہ دسمبرمیں1.6 فی صد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گیس کی قیمتوں کا کم ہونا، تیل کی کم قیمتیں افراط زر کاباعث ہیں۔ سٹیٹس کینیڈا کے مطابق ریٹیل سیلز نومبرمیں1.7 فی صد تھی۔