کینیڈا میں کورونا کیسزکی تعداد ایک ملین تک پہنچ گئی ، ساٹھ لاکھ کو ویکسین لگا دی گئی

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،4اپریل ، 2021
ہیلتھ کینیڈا کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعدا د ایک ملین کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برٹش کولمبیا میں پچھلے دو دن میں دو ہزار نوے کیس رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد کینیڈا کے کل کورونا کیسز کی تعداد دس لاکھ ایک ہزار چھ سو پچاس تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ہیلتھ کینیڈا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے لڑنے کے لئے ویکسین لگا نے کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک ساٹھ لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے


متعلقہ خبریں