کینیڈا: پاکستانیوں کی سب سے ذیادہ آبادی والے علاقے میں دھماکہ1شخص ہلاک ،متعدد زخمی

قومی آواز ۔
ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستانیوں کی سب سے زیادہ آبادی والے شہر مسی ساگا میں زور دار دھماکے کے نتیجے ایک شخص ہلاک ،اور متعدد زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکہ ٹورنٹو کے مضافات میں واقع مسی ساگا شہر کی مشہور شاہراہ ڈکسی روڈ کے ساتھ واقع ہیکری ڈرائیو نامی گلی میں واقع ایک گھر میں ہوا ۔ اس زورداردھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی ایک مکانات مسمار ہو گئے ۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکے والی جگہ میدان جنگ کا سماں پیش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس، ایمبولینس اورآگ بھجانے والی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو کر لیا ہے۔ واضح رہے اس علاقے میں پاکستانیوں ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ پولیس دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔