کینیڈا کی خاتون نے 39 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

January 05, 2017

کینیڈا کی خاتون نے 39 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ کینیڈا کی خاتون کی مستقل مزاجی نے خواب سچ کر دکھا یا، اولگا نے انیس سو نواسی میں خواب دیکھا کہ وہ ایک نمبر خریدتی ہیں اور لاٹری جیت جا تی ہیں۔

وہ اُس سال تو لاٹری نہ جیت سکیں لیکن اس خواہش کو دل سے لگائے مسلسل تیس سال تک وہی نمبر منتخب کرتی رہیں۔ بالآخردو ہزار سترہ کے استقبالی ڈرا میں وہ اسی نمبر کے تحت اپنا خواب پورا کر بیٹھیں۔

اولگا بینو کو کینسر کے علاج کے اخراجات اٹھانے کے لئے اپنا مکان فروخت کرنا پڑا تھا۔ اب جیتی ہو ئی رقم سے و ہ نہ صرف اپنا مکان تعمیر کریں گی بلکہ شوہر اور بچوں کو ڈزنی ورلڈ بھی لے کر جائیں گی۔