کینیڈا کی مشہور ولاگر روزی گبریل دائرہ اسلام میں داخل،پاکستانی نوجوان سے شادی کا اعلان

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،7مارچ ، 2021،
کینیڈا کی مشہور ولا گر گرل روزی گبریل جو پاکستان میں موٹر بائیک پر سیاحت کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہی ہیں نیز انہوں نے اپنا جیون ساتھی بھی ڈھونڈ لیا ہے جو کہ ایک پاکستانی نوجوان ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ روزی گبریل نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عدیل عامر کے اپنی تصاویر بھی شئیر کی ہیں جو حال ہی میں کھینچی گئی ہیں۔اس سے قبل اپنی ملکوں ملکوں سیاحت کے دوران انہوں نے پاکستان میں موٹر سائیکل پر بائی روڈ شمالی علاقوں کا سفر کیا تھا اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور مزیدار کھانوں کے سحر میں گرفتار ہو گئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں