کینیڈا کی ملکی اقتصادی شرح نمو میں توقع سے زیادہ کمی

قومی آواز ۔ اوٹاوا: کینیڈا نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو توقع سے کم رہی جس کی وجہ البرٹا کے جنگلات میں آتش زدگی ہے۔ محکمہ اعداد و شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اقتصادی ماہرین نے جنوری سے مارچ کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 2.9 فیصد جبکہ مرکزی بینک نے 2.8 فیصد اضافے کی پیشن گوئی کی تھی تاہم اس کی شرح 2.4 فیصد رہی، اس رپورٹ کے اجراء کے فوری بعد امریکی کرنسی کے مقابلے میں کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ فوری طور پر گر گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی کی اقتصادی شرح نمو کو البرٹا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے متاثر کیا جس سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تیل کے قریبی ذخائر سے تیل کی پیداوار کا عمل بھی رک گیا۔