کیوی وزیراعظم کو خراجِ تحسین: برج خلیفہ پر جسینڈا آرڈن کا عکس روشن

قومی آواز: دبئی
خلیجی خبریں 23 مارچ ، 2019
برج الخلیفہ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر کا عکس نظر آ رہا ہے
ہمدرد، باوقار اور رحم دلی کی مثال قائم کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔

متحدہ عرب امارات نے جسینڈا آرڈن کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور دبئی کا برج خلیفہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے تصویری عکس سے روشن ہو گئیں، عکس میں سلام کا لفظ بھی واضح ہے۔

برج خلیفہ پر شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیے۔

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا۔

HH Sheikh Mohammed

@HHShkMohd
New Zealand today fell silent in honour of the mosque attacks’ martyrs. Thank you PM @jacindaardern and New Zealand for your sincere empathy and support that has won the respect of 1.5 billion Muslims after the terrorist attack that shook the Muslim community around the world.

24K
12:08 PM – Mar 22, 2019
10.6K people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں