کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری اور رہائی، آرمی چیف کا نوٹس ،کور کمانڈر کو تحقیقات کی ہدایت کر دی

 

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز 20،اکتوبر، 2020،
کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے بعد ہوٹل سے مریم نواز کے شوہر ریٹائر کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور چند گھنٹوں بعد رہائی کے واقعے کا آرمی چیف نے نوٹس لے لیا ہے اور کور کمانڈر کو اس واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اس واقعے کے بارے میں کہا تھا کہ اسے اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ۔ زرائع کے مطابق آئی جی کو اغوا کر کے ان سے اس گرفتاری کے لئے کاغذات پر دستخط کروائے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں