گردوارا دربار صاحب کرتار پور

قومی آواز ۔ کرتارپور نارووال
پاکستان 28 نومبر ، 2018

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ پاک بھارت سرحد کے قریب نالہ بئیں اور دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گردوارا دربار صاحب کرتار پور سکھوں کی سب سے بڑی عقیدت گاہ ہے۔

پاکستان حکومت نے اگلے سال بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور کے بارڈر سے ویزہ کے بغیر سکھ یاتریوں کو یاترا کی پیش کش کی ہے، یہ دربار پاک بھارت سرحد کے قریب نالہ بئیں اور دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔

پاک بھارت بارڈر سے محض ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور صرف 30 منٹ میں پیدل یا گاڑی میں سفر طے کر کے سرحد پار سے لاکھوں عقیدت مند یاتری درشن اور دیگر مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں