گرل فرینڈ کو قتل کرنے والا شخص امریکہ میں گرفتار ، کینیڈین اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا

Tuesday, January 9, 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو۔
اپریل 2017میں کیچنر اونٹاریو کے علاقے میں اپنی گرل فرینڈ بائیس سالہ ما لینڈا واسلی جی کو قتل کرنے والاچوبیس سالہ حسن کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ ضروری کاروائی کے بعد ملزم کو کینیڈین اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔حسن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کے مالینڈا سے تعلقات تھے تاہم ان میں کسی بات پر تنازع چل رہا تھا۔ قتل کے واقعے سے قبل حسن مالینڈا کے گھر میں گھس کر اس کی روم میٹ اور اس کے بھائی کو زد وکوب کرنے میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ مالینڈا کی لاش اس کی روم میٹ نے دریافت کی تھی اور کچھ دیر قبل حسن اس سے مل کر گیا تھا۔حسن نے بیل کے لئے کورٹ سے ربطہ کیا تھا مگر اس کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ ملزم کو اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔