گلڈ ووڈ پلازہ میں ہونے والے ہنگامے میں ملوث چار طلباءگرفتار، پولیس ترجمان

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

Tuesday, October 31, 2017

اسکار بورو پولیس ترجمان کے مطابق 24اکتوبر کو گلڈ ووڈ پلازہ میں ہونے والے ایک ہنگامے میں جس میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا تھا ملوث چار طلباءکو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق زخمی اور گرفتار طلباءسب ٹین ایج لڑکے ہیں جن کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس نے بلوے کی شکل اختیار کر لی اور درجنوں نوجوان ایک دوسرے حمایت میں گھتما گھتا ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک کمسن طالبعلم زخمی ہو گیا ۔طالبعلم کو لاتوں اور گھونسوں سے پیٹا گیا تھا۔ یہ گرفتاریاں واقعے کے ایک ہفتے بعد عمل میں آئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کو طبی امداد دینے اور واقعے کی صحیح پوزیشن جاننے کے بعد ہی یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔