گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ قرار دینے کی قرارداد جی بی اسمبلی میں منظور

قومی آواز :
قومی نیوز،9مارچ ، 2021،
گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرار داد کی منظور ی دے دی۔یہ قرار داد گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈوکیٹ نے پیش کی تھی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو صوبہ قرار دیتے ہوئے اسے قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دے۔ قرار داد میں صوبے کے حوالے سے آئین پاکستان میں ترمیم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں