ہسپتال پرشدید دباو، اسٹاف کی کمی، پیل میموریل سینٹر بند

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 11جنوری ،2022
ولیم اوسلرہیلتھ سسٹم کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پیل میموریل ہیلتھ سنٹر بند کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے اسپتال کی امرجنسی کو شدید دباو¿ کا سامنا ہے ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور مریضوں کی مسلسل آمد اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اسپتال ان تمام مریضوں کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسپتال کو چند روز کے لئے بند کر دیا جائے تاکہ آنے والے ایمر جنسی دباو¿ کے لیے مناسب انتظامات کیے جا سکیں۔واضح رہے کہ پچھلے چند دنوںمیںکووڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں