ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم اور دیگر فنکاروں کے لئے تمغہ برائے حسن کارکردگی کے اعزاز کا اعلان

 

قومی آواز :

قومی نیوز،24مارچ ، 2021

رواں سال یوم پاکستان کے موقع پر حکومت کی جانب سے فنکاروں کے لئے تمغہ برائے حسن کارکردگی کے اعزازات دینے کی تقریبات ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاﺅسز میں منعقد ہوئیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس موقع پر ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم،گلوکار علی ظفر، گلو کار محمد علی شہکی،سکینہ سموں،مہ جبیں قزلباش، کرشن جی اور حنا نصر اللہ کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔معروف شاعر احمد فراز، عابدہ پروین ، صادقین مرحوم،شاکر علی، ظہور الحق ،اور ممتاز ادیب جمیل جالبی کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں