ہملٹن کی ایک بلڈنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا، اسپتال پہنچ کر ہلاک

قومی آواز ۔
06 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
ہملٹن میں جمعہ کی صبح ہیس اسٹریٹ پر واقع سترہ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب تک صرف ایک شخص کے جانی نقصان کی اطلاع ہے اور اس واقعے میں کوئی اور ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق اب تک کوئی اندازہ نہیں کہ آگ کیسے لگی ۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم جب موقع پر پہنچی تو مذکورہ شخص زندہ تھا تاہم اسپتال میں طوری طبی امداد دینے کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جب تک اس مذکورہ شخص کے اہل خانہ یا کوئی اریبی عزیز موجود نہ ہوشناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی۔