یارک ریجنل پولیس کا تین کار چوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کاریں گریٹر ٹورنٹو ایریا سے چوری کی گئیں، پولیس

November 19, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
یارک ریجنل پولیس نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ لوگ گریٹر ٹورنٹو ایریا سے کاروں کی چوری میں ملوث ہیں۔ ہفتے کی رات مارے گئے چھاپے میں جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا تعلق ایک مقامی گیراج سے ہے جہاں چوری شدہ گاڑیوں کے پارٹس فروخت کئے جاتے تھے بلکہ بعض نئی چوری شدہ گاڑیاں بھی نمبر بدل کر فروخت کے لئے پیش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ چور وں نے زیادہ تر ہونڈا ، اکورا، اور ٹیوٹا گاڑیوں پر ہاتھ صاف کیا ۔ گاڑیاں کمیوٹر پارکنگ سے چوری کی جاتی تھیں۔ پولیس کے مطابق چھاپے کی جگہ سے بتیس سے زائد چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کی گئیں۔ پولیس نے تنیوں افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور انہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا دیا جا ئے گا۔