یارک میموریل میں لگنے والی آگ پر چوبیس گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ،لاکھوں ڈالر کا نقصان

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،9مئی،2019
یارک میموریل اسکول میں لگنے والی آگ پر چوبیس گھنٹوں بعد بالاٰخر قابو پا لیا گیا۔ پلاٹون چیف ولیم باگریف کا کہنا ہے کہ آگ سے اسکول کی چھت تباہ ہو گئی ہے اور آڈیٹوریم کو نقصان پہنچا ہے۔ قریبی رہائشیوں کو احتیاطاًوہاں سے منتقل کر دیا گیا تا تاہم بعد میں انہیں واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔


متعلقہ خبریں