یمن ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے طیارے پر حملہ ، بائیس افراد جاں بحق

 

قومی آواز :مڈل ایسٹ،
کینیڈین نیوز31،دسمبر، 2020،
یمن کے دارلحکومت عدن کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر نو تشکیل شدہ حکومت کے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر نا معلوم افراد کے حملے میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔طیارے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سعودی عرب سے وہاں پہنچا تھا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس واقعے میں پچاس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی افراد نے نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں