یونگ اینڈ لارنس کے نزدیک ٹریفک حادثہ، ایک خاتون ہلاک ایک شخص شدید زخمی

قومی آواز ۔
05 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
پولیس اعلامئے کے مطابق یونگ اینڈ لارنس کے نزدیک جمعرات کی صبح ہونے والے ایک حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ ساڑھے تین بجے کے قریب یونگی اسٹریٹ پر پیش آیا۔ کانسٹیبل کلنٹ اسٹیبی نے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک مرد سڑک کی ایک جانب سے دوسری جانب جانے کے لئے روڈ کراس کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آ گئے۔ سڑک کی دوسری جانب انہوں نے ایک ٹیکسی روک رکھی تھی اور ڈرائیو ان کا انتظار کر رہا تھا جلدی پہنچنے کی کوشش میں تیزی سے روڈ کراس کرنے کی کوشش شاید اس حادثے کی وجہ بنی۔ خاتون کی عمر اکیس سال جبکہ مرد کی عمر اکیس یا بائیس سال بیان کی جاتی ہے۔خاتون موقع پر ہلاک ہو گئیں تھیں جبکہ مرد کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔