یکم مئی تک افغانستان سے نکل جاﺅ ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرو، طالبان کی امریکہ کو دھمکی

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،21مارچ ، 2021
افغانستان کے طالبان نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یکم مئی تک افغانستان خالی نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔ یہ بات روس کے دارالحکومت ماسکو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک پریس کانفرنس میں کہی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے معاہدے کے مطابق یکم مئی تک اپنی فوج افغانستان سے نہ نکالی تو پھر اس کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں