یہ ہفتہ آپ کا کیسا گزرے گا؟

یہ ہفتہ آپ کا کیسا گزرے گا؟
قومی آواز ۔
برج حمل
بڑی تبدیلیوں کے حوالے سے صلاح و مشورہ کرنا چاہیی۔ زندگی کے حوالے سے اہم تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ اپنی وضع قطع پر توجہ دیجئی۔ تیز و طرار بننا اور چاق و چوبند رہنا آپ کے لیے آسان ثابت ہو گا۔ آپ کے بعض منصوبے ساتھیوں کی بے چینی کا باعث بن سکتے ہیں۔ غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔
برج ثور
اپنی زندگی کا زیادہ محتاط جائزہ لیجئی۔ غیرمنفعت بخش مصروفیات سے جان چھڑا لیں، رومانی زندگی بہتر رہے گی۔ دفترکے ماحول میں تبدیلی کے آثار ہیں، دوسروں کو دباٶ برداشت کرنے دیں۔ سماجی روابط بڑھانے کے لیے اچھا وقت ہی۔ دوسروں کی بے جا پروا نہ کریں اور اپنی خوشیوں کے بارے میں سوچیں۔
برج جوزا
ذمہ داریاں بحسن و خوبی ادا کرسکیں گی، تفریح بھی ممکن ہی۔ گھریلو کاموں کو نبٹانے کے لیے اچھا دن ہی۔ خود سے یا دوسروں سے غیر حقیقت پسندانہ اُمیدیں وابستہ نہ کریں، محتاط رویہ اپنائیں۔ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں لیکن آپ انہیں دور کر پائیں گی۔ اپنے جذبات کا اظہار واضح طور پر کیجئی۔
برج سرطان
پرانے لوگ آپ کی زندگی میں نئی دلچسپیوں کے ساتھ لوٹ سکتے ہیں۔ طویل سفر ، روابط اور ایسے ہی دیگر سماجی و ذہنی کاموں کو اگلے چند روز کے دوران اہمیت حاصل رہے گی۔ خود اعتمادی میں کمی رکاوٹ بن سکتی ہی۔ اپنی ترجیحات کو درست رکھیں، مایوسیوں کا سامنا ہو سکتا ہی۔
برج اسد
آپ اپنے پیاروں کو سرپرائز دے سکتے ہیں اور نئے سماجی روابط بھی قائم کر سکتے ہیں۔ مہم جوئی کا موڈ سستا رہا ہی، جس کی وجہ سے آپ بے جا خطرات مول لے سکتے ہیں، تھوڑا محتاط رہنے کی ضرورت ہی۔ محبت اور رومانس کے لیے موزوں وقت ہی، من مانی کے بجائے معتدل رویہ اپنائیں۔
برج سنبلہ
بہتر ہے کسی بحث و مباحثہ میں نہ اُلجھیں۔ احتیاط برتنے کا وقت ہی۔ کام کے حوالے سے صورت حال زیادہ موافق نہیں۔ رومانس کے لیے حالات سازگار ہیں، قدم بڑھائیں۔ امیج بہتر بنانا مفید رہے گا۔ کیرئیر کے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ پرسکون و خاموش ویک اینڈ کی توقع کر رہے تھے تو مایوسی ہو گی۔
برج میزان
یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کون قابل بھروسا ہے اور کون نہیں؟ آپ اپنی مالی حالت بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ ایک طویل عمل ہی۔ آپ زیادہ توانائی محسوس کریں گی۔ گھریلو اور بیزار کن کاموں سے دور رہیں۔عدم توجہی سے گریز کریں تو معاملات میں کامیابی مل سکتی ہی۔ ابلاغی صلاحیتیں عروج پر ہیں۔
برج عقرب
لوگ آپ کی توانائی اور مقبولیت کا اعتراف کریں گی۔ کم محنت سے بھی زیادہ نتائج حاصل کر سکیں گی۔ دیرینہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے موزوں وقت ہی۔ دوستوں کی مدد حاصل ہو گی۔ جذباتی تناٶ بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہی،اسے کم کرنے کی کوشش کریں۔ پرانے دوست زندگی میں دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں۔
برج قوس
لوگ آپ کی رفاقت میں محظوظ ہوں گی۔ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اچھا وقت ہی۔ بچوں کی ضروریات کو نظر انداز نہ کریں۔ احتیاط سے چلنے کا وقت ہی، اگر شک میں مبتلا ہوں تو کسی سے مشورہ کر لیں۔ خود اعتمادی کی ضرورت ہی۔ کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لیے موافق وقت ہی۔
برج جدی
دوستوں کی ذہانت پر شک نہ کریں۔ حیران کن فوائد بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ خود کو کم ہمت سمجھیں گے لیکن درحقیقت ایسا نہیں۔ خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھئی۔ مشکلات میں کمی لانا ممکن ہی۔ اپنی زندگی کے معاملات پر غور و فکر کریں۔ لمحاتی فیصلے کرنا آپ کی عادت بنتی جا رہی ہی، بیزار کن معمولات سے بچنے کے لیے صبح جلدی اٹھیں۔
برج دلو
کسی کے ساتھ پارٹنر شپ کرنے سے پہلے معاملات کو طے کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہی۔ دوستوں کے ذریعے ملنے والی معلومات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہی، کسی کی وفاداری آپ کی نظر میں مشکوک ہو سکتی ہی، لیکن درحقیقت ایسا نہیں۔ زیادہ محنت کر کے آپ مستقبل کے لیے وقت بچا سکتے ہیں۔
برج حوت
آپ کا کوئی پیارا عدم التفات کا رویہ اپنا سکتا ہی، لیکن مایوس نہ ہوں۔ آپ کو اس وقت لوگوں کی رفاقت کی ضرورت ہی۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ اس چکر میں کہیں آپ موجودہ مواقع ضائع تو نہیں کر رہی۔نئے منصوبوں پر کام کرنا مفید رہے گا۔ آپ کا وجدان دھوکا نہیں دیتا لیکن اس وقت محتاط رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں