2020بحرانوں کا سال رہا ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خدشات درست ثابت ہوئے

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز،21،دسمبر، 2020،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے رواں سال کے اوائل میں ہی اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ 2020مشکلات اور بحرانوں کا سال ثابت ہو سکتا ہے اور ان کی یہ بات سو فیصد سچ ثابت ہوئی اور ملک ایک بحران کے بعد دورسرے بحران میں پھنستا چلا گیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ جنوری 2020میں ایرانی میزائلی حملے میں درجنوں کینیڈین شہری مارے گئے تھے اور اس کے فور ی بعد کورونا وائرس نے کینیڈا ور دنیا بھر کی معیشتوں بھٹہ بٹھا دیا۔کہا جا رہا ہے کہ آنے والا سال بھی کوئی ایسا خوشگوار نہیں ہوگا جس کے آثار کورونا کی دوسری لہر کی شدت سے دیکھے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں