چوبیس سال بعد دورہ پاکستان، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

کھیل 27 فروری ، 2022 قومی آواز ۔ ویب ڈیسک

چوبیس سال بعد دورہ پاکستان، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی
ستائیس فروری سے 6 اپریل تک اپنے دورہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے او ر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال پاکستان آرہی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام صبح 5 بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پر آسٹریلوی ٹیم کا استقبال کریں گے۔
آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سکیور ببل میں رہے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، ٹیسٹ منفی آنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔
آسٹریلوی ٹیم کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ دورے کے دوران اسٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹ پر فوج اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تقریباً 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ کراچی جبکہ تیسرا ٹیسٹ لاہور میں ہوگا۔
تینوں ون ڈے میچز اور واحد ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔