متحدہ عرب امارات کا مال بردار بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کےقریب ڈوب گیا۔

عالمی خبریں 18 مارچ، 2022 قومی آواز ۔ تہران

متحدہ عرب امارات کا مال بردار بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کےقریب ڈوب گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات کا مال بردار بحری جہاز جمعرات کے روز ایرانی بندرگاہ اسالویہ سے 30 میل دورسمندر بُرد ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والے جہاز کے 30رکنی عملے کے 29 ارکان کو ایرانی حکام نے بچالیا ہے جبکہ عملے کے ایک رکن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری جانب کارگو کمپنی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایاکہ اس کا جہاز خراب موسم کے نتیجے میں ڈوب گیا۔

اس کے علاوہ ایک اور مقامی میری ٹائم پروٹیکشن اہلکار نے ایرانی میڈیاکو بتایا کہ خراب موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے جہاز ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز اسالویہ میں تیز ہواؤں اور بھاری سمندری لہروں کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں