فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کی ایئربس تیار

ھفتہ 11 اگست 2018
قومی آواز- پیرس

بیلوگا ایکسل نے 19 جولائی کو پہلی آزمائشی اڑان بھری—۔فوٹو/ رائٹرز
پیرس: فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ تیار کرلیا گیا ہے، جو باقاعدہ طور پر 2019 میں پرواز شروع کرے گا۔
یہ معلومات آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

فرانس کی فضائی کمپنی ایئربس نے اس طیارے کا نام ‘بیلوگا ایکسل’  رکھا ہے۔

ایئربس بیلوگا ایکسل کو سامنے کی طرف اس انداز سے پینٹ کیا گیا ہے کہ وہ بالکل وہیل مچھلی کی طرح لگتی ہے۔

یہ ایئربس 125 ٹن وزنی ہے اور 53 وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کی لمبائی 63 میٹر جبکہ اونچائی 19 میٹر ہے۔

جمعرات 19 جولائی کو اس طیارے نے فرانس کے ٹولوز  ایئرپورٹ سے پہلی آزمائشی اڑان بھری، اس موقع پر 10 ہزار کے لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔


متعلقہ خبریں