مزاحیہ اداکار خالد سلیم موٹا دونوں ٹانگوں سے محروم

قومی آواز
انٹرٹینمنٹ 20 نومبر ، 2019
تین سو سے زائد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینیئر فنکار کو ابھی تک پرائیڈ آف پرفارمنس بھی نہیں دیا گیا
دوسروں کو ہنسانے والے خالد سلیم موٹا اداس، شوگر کی وجہ سے دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے۔

300 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینیئر فنکار کو ابھی تک پرائیڈ آف پرفارمنس بھی نہیں دیا گیا۔

ڈرامہ ’عینک والا جن‘ میں بل بتوڑی کا کردار کرنیوالی نصرت آراء انتقال کرگئیں

خالد سلیم موٹا مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور خرابی صحت کی وجہ سے وہ کافی دنوں سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں۔

ذیابیطس کی شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ دنوں خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی کیوں کہ اس میں موجود زخم مندمل نہیں ہورہا تھا۔

خالد سلیم موٹا نے اپنے ایک بیان میں مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔


متعلقہ خبریں