بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، دورے میں تین ایک روزہ میچ شامل

قومی آواز :لاہور،
کینیڈین نیوز23جنوری ، 2020،
طویل بات چیت اور سیکیورٹی مسائل سے پریشان بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بالاٰخر پاکستان پہنچ گئی جہاں وہ تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔لاہور ائیر پورٹ پر بدھ کو ٹیم کی آمد پر پاکستان کرکٹ کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ان کے ہوٹل پہنچایا گیا جہاں ٹیم نے کچھ دیر آرام کیا۔ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم پاکستان میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں