قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات سے بچنا چاہتے ھیں تو فورا اپنی اس عادت کو ترک کردیں

قومی آواز ۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کیس یونیورسٹی ہاسپٹل میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص مستقل بنیادوں پر کم نیند لینے لگے تو اس کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی کمی سے قبل از وقت بڑھاپے کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔

محققین کے مطابق جلد کی لچک کم ہوجاتی ہے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں اور اگر یہ بھی آپ کے لیے فکرمندی کا باعث نہیں تو یہ جان لیں کہ صرف ایک رات پوری نیند نہ لینا بالغ افراد میں بڑھاپے کا باعث بن سکتی ہے۔

ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامےن آئی ہے کہ نیند کی کمی سے بال تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

محققین کے بقول نیند کی کمی سے جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے اثرات بالوں پر مرتب ہوتے ہیں اور وہ گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

آسان الفاظ میں نیند کی کمی گنج پن کی جانب بھی سفر تیز کردیتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتےالاباما یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی کمی اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ناکافی نیند یعنی سات گھنٹے سے کم سونا غذائی عادات میں بگاڑ کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے۔

تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے باعث مشروبات اور جنک فوڈ کی جانب رجحان بڑھتا ہے جو موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے


متعلقہ خبریں